۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزه/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے لاہور میں خطبہ جمعہ تقوی الٰہی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اصول دین میں عدل صفت ذات الٰہی ہے، امامت نبوت کا ہی استمرار ہے اسلام کی بنیاد توحید ہے اور اسی میں ہی کامیابی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ تعریف صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔اسلام کی بنیاد توحید ہے اور اسی میں ہی کامیابی ہے۔ اصول دین اصل میں تین ہیں۔ توحید ،رسالت اور قیامت۔ عدل صفت ذات الٰہی ہے اور امامت نبوت کا ہی استمرار ہے۔صلہ رحمی کی بڑی تاکید کی گئی ہے۔قریبی رشتہ داروں، پڑوسیوں کا خیال رکھیں۔ اچھے مومن کا کام اپنے آپ کو گناہ سے بچانا ہے۔ گناہ کا بہترین علاج استغفار ہے۔ حقیقی معنوں میں استغفار تب ہوتی ہے۔ جب دوبارہ وہ گناہ انجام نہ دیا جائے جس سے توبہ کی گئی ہو۔

انہوں نے جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا سے بہت زیادہ تبدیلیاں واقع ہوئیں حتیٰ کہ یزید کے بیٹے نے بھی خلافت لینے سے انکار کر دیا۔ واقعہ کربلا کے بعد دین مبین کی ترویج کا سب سے زیادہ کام امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے دور میں ہوا۔ امام علی رضاؑ نے توحید کی بہت زیادہ تبلیغ کی۔یہودیوں، نصرانیوں اور دہریوں سے عقیدہ توحید پر مناظرے کئے۔ جبر و اختیار کا مسئلہ بھی آپ ہی کے دور میں حل ہوا۔ روایت ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے امت مسلمہ کوچند باتوں پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ جب ایک دوسرے سے ملاقات کریں تو سلام کریں۔ہمیشہ سچ بولیں۔ امانت میں کبھی خیانت نہ کریں، چاہے امانت والا آپ کے باپ کا قاتل ہی کیوں نہ ہو۔ زیادہ تر وقت حالت سکوت میں گزاریں۔ جس کام سے غرض نہیں ، اس پر وقت ضائع نہ کریں۔ ایک دوسرے کی زیارت کرتے رہا کریں اور دوری اختیار نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .